کورونا مزید 47 افراد کی جان لے گیا، چوبیس گھنٹے کے دوران 3914 نئے مریض

Published On 10 February,2022 08:37 am

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) ملک میں چوبیس گھنٹے کے دوران مثبت کیسز کی شرح سات اعشاریہ ایک فیصد ریکارڈ کی گئی۔ کورونا وائرس سے 47 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 29 ہزار 648 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 14 لاکھ 74 ہزار 75 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3 ہزار 914 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 4 لاکھ 92 ہزار 489، سندھ میں 5 لاکھ 54 ہزار 990، خیبرپختونخوا میں 2 لاکھ 6 ہزار 879، بلوچستان میں 34 ہزار 957، گلگت بلتستان میں 11 ہزار 18، اسلام آباد میں ایک لاکھ 32 ہزار 400 جبکہ آزاد کشمیر میں 41 ہزار 342 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ملک بھر میں اب تک 2 کروڑ 55 لاکھ 81 ہزار 680 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 54 ہزار 638 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 13 لاکھ 59 ہزار 757 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ ایک ہزار 716 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 47 افراد جاں بحق ہوئے، جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 29 ہزار 648 ہوگئی۔ پنجاب میں 13 ہزار 298، سندھ میں 7 ہزار 954، خیبرپختونخوا میں 6 ہزار 82، اسلام آباد میں 990، بلوچستان میں 370، گلگت بلتستان میں 189 اور آزاد کشمیر میں 765 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
 

Advertisement