کورونا سے اموات کا سلسلہ جاری، چوبیس گھنٹے کے دوران مزید 30افراد جاں بحق

Published On 06 February,2022 08:39 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) کورونا سے اموات کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران مزید 30افراد جاں بحق ہو گئے۔

این سی او سی کے مطابق کورونا سے مجموعی اموات کی تعداد 29 ہزار 478 ہو گئی ہے جبکہ ایکٹو کیسز کی تعداد 90 ہزار 797 ہے، ملک میں 14 لاکھ 59 ہزار 773 افراد کورونا سے متاثر ہوئے، 13 لاکھ 39 ہزار 498 صحت یاب ہو چکے۔

اعداد و شمار کے مطابق 4 ہزار 874 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پاکستان میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 8 اعشاریہ چھ نو فیصد ریکارڈ کی گئی۔ 

Advertisement