اسلام آباد: (دنیا نیوز) این سی او سی نے کورونا ویکسی نیشن مزید تیز کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ 24 گھنٹے میں 12 لاکھ 54 ہزار 125 افراد کو ویکسین لگائی گئی، ملک بھر اب تک 17 کروڑ 74 لاکھ 20 ہزار سے زائد افراد کو ویکسین لگائی گئی۔
دوسری جانب ملک میں کورونا کے پھیلاؤ نے پھر خطرے کی گھنٹی بجا دی، چوبیس گھنٹے کے دوران مثبت کیسز کی شرح نو اعشاریہ آٹھ آٹھ پانچ فیصد ریکارڈ کی گئی۔ کورونا وائرس سے 29 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 29 ہزار 330 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 14 لاکھ 36 ہزار 413 ہوگئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 6 ہزار 47 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 4 لاکھ 82 ہزار 316، سندھ میں 5 لاکھ 44 ہزار 722، خیبرپختونخوا میں ایک لاکھ 96 ہزار 328، بلوچستان میں 34 ہزار 501، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 737، اسلام آباد میں ایک لاکھ 29 ہزار 4 جبکہ آزاد کشمیر میں 38 ہزار 805 کیسز رپورٹ ہوئے۔
ملک بھر میں اب تک 2 کروڑ 51 لاکھ 34 ہزار 775 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 61 ہزار 190 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 13 لاکھ 4 ہزار 980 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ ایک ہزار 559 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 29 افراد جاں بحق ہوئے، جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 29 ہزار 330 ہوگئی۔ پنجاب میں 13 ہزار 185، سندھ میں 7 ہزار 840، خیبرپختونخوا میں 6 ہزار 9، اسلام آباد میں 982، بلوچستان میں 368، گلگت بلتستان میں 188 اور آزاد کشمیر میں 758 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔