لاہور: (دنیا نیوز) عالمی ادارہ صحت نے خبردار کیا ہے کہ کورونا کے خلاف جنگ ابھی ختم نہیں ہوئی۔
ڈبلیو ایچ او کے سربراہ ٹیڈروس ایڈہانوم کا کہنا تھا کہ کورونا کے خلاف برتری قرار دینا ابھی قبل از وقت ہو گا، یہ وائرس بہت خطرناک ہے اور سب کی آنکھوں کے سامنے کسی نئی قسم میں تبدیل ہو جائے گا، انہوں نے مزید کہا کہ کئی ممالک میں اومی کرون کا عروج آنا ابھی باقی ہے۔
واضح رہے کہ دنیا بھر میں کورونا کے تاحال 38 کروڑ 21 لاکھ 76 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہو چکےہیں جبکہ 57 لاکھ 6 ہزار 404 افراد موت کی نیند سو چکے ہیں۔ کورونا مریضوں کی سب سے زیادہ تعداد امریکہ میں ہے جن کی تعداد 7 کروڑ 65 لاکھ 16 ہزار 202 ہے۔