ملک بھر میں ایک دن میں 91 ہیلتھ کئیر ورکرز کورونا کا شکار: این سی او سی

Published On 31 January,2022 12:30 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں ایک دن میں مزید 91 ہیلتھ کئیر ورکرز کورونا کا شکار ہو گئے۔

این سی او سی کے مطابق ملک میں اس وقت ایک ہزار247 ہیلتھ کئیر ورکرز کورونا کا شکار ہیں۔ کورونا کے باعث اب تک 19 ہزار 328 ہیلتھ کئیر ورکرز کورونا کا شکار ہو چکے ہیں جبکہ کورونا سے اب تک 17 ہزار 873 ہیلتھ کئیر ورکرز صحت یاب ہو چکے۔ این سی او سی کے مطابق اب تک سندھ میں سب سے زیادہ ہیلتھ کئیر ورکرز متاثر ہوئے۔ سندھ میں اب تک کورونا سے 6 ہزار 383 ہیلتھ کئیر ورکرز متاثر ہو چکے جبکہ کورونا سے اب تک 174 ہیلتھ کئیر ورکرز انتقال کر چکے ہیں۔

 دوسری جانب ملک میں کورونا کے پھیلاؤ نے پھر خطرے کی گھنٹی بجا دی، چوبیس گھنٹے کے دوران مثبت کیسز کی شرح گیارہ اعشاریہ پانچ تین فیصد ریکارڈ کی گئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق کورونا وائرس سے 21 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 29 ہزار 269 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 14 لاکھ 25 ہزار 39 ہوگئی۔

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 7 ہزار 48 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 4 لاکھ 78 ہزار 527، سندھ میں 5 لاکھ 41 ہزار 693، خیبرپختونخوا میں ایک لاکھ 94 ہزار 166، بلوچستان میں 34 ہزار 390، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 651، اسلام آباد میں ایک لاکھ 27 ہزار 497 جبکہ آزاد کشمیر میں 38 ہزار 115 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ملک بھر میں اب تک 2 کروڑ 50 لاکھ 18 ہزار 383 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 61 ہزار 77 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 12 لاکھ 91 ہزار 725 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ ایک ہزار 423 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 21 افراد جاں بحق ہوئے، جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 29 ہزار 269 ہوگئی۔ پنجاب میں 13 ہزار 160، سندھ میں 7 ہزار 821، خیبرپختونخوا میں 5 ہزار 998 اسلام آباد میں 980، بلوچستان میں 367، گلگت بلتستان میں 188 اور آزاد کشمیر میں 755 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

 

Advertisement