کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں کورونا کیسز کی مثبت شرح 21.79فیصد ریکارڈ ہوئی، ماہرین کے مطابق فروری میں کیسز مزید کم ہونے کا امکان ہے۔
محکمہ صحت سندھ کے مطابق کراچی میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 21.79 فیصد ہوگئی، سندھ میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 1599کیسز رپورٹ ہوئے جن میں سے 1109 کیسز کا تعلق کراچی سے ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں سندھ میں 9 مریض انتقال کرگئے، 438 مریض مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں جن میں سے 385 مریض کی حالت تشویشناک جبکہ 25 مریض وینٹیلیٹر پر زیر علاج ہیں۔
کراچی میں اب تک صرف 612 اومی کرون کیسز کی جنیوم سیکیونسنگ کے بعد تصدیق ہوئی ہے۔