پشاورمیں کورونا پھیلائو کے باعث ایک گرلز ہاسٹل سمیت 4 تعلیمی ادارے بند

Published On 31 January,2022 10:08 am

پشاور: (دنیا نیوز) پشاورمیں کورونا وائرس کے پھیلائو باعث ایک گرلز ہاسٹل سمیت 4 تعلیمی اداروں کو بند کردیا گیا۔

پشاور کی ضلعی انتظامیہ کے مطابق کورونا وائرس کے پھیلائو کے پیش نظر پشاور میں ایک ہاسٹل سمیت 4 سکولوں کو بند کردیا گیا ہے، انتظامیہ کے مطابق شہری علاقے ٹائون اور نواحی علاقے وڈپگہ میں ایک ایک گرلز ہائرسیکنڈری سکول، حیات آباد کے علاقے میں ورکنگ فوکس گرائمر سکول، ورسک روڈ پر اقراء پبلک سکول اور بے نظیر گرلز ہاسٹل کو بند کیا گیا ہے۔

انتظامیہ کے مطابق تعلیمی اداروں کو ایک ہفتے کے لیے بند کیا گیا ہے۔
 

Advertisement