لاہور: (دنیا نیوز) لاہور میں کورونا کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر پہلی سے چھٹی کلاسز میں بچوں کی حاضری 50 فیصد کر دی گئی۔
وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ پابندی کا اطلاق صرف لاہور پر ہوگا، کل سے 31 جنوری تک پابندی کا اطلاق رہے گا۔
ANNOUNCEMENT
— Murad Raas (@DrMuradPTI) January 19, 2022
Only in Lahore:
In all Public & Private Schools, classes up to Grade 6 will be staggered (50% students each day) starting tomorrow January 20th through January 31st, 2022. Classes 7 through 12 will remain on the previous schedule. Please follow COVID SOPs.
ادھر نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشنل سینٹر نے ملک بھر میں کورونا خاص کر اومی کرون کے بڑھتے کیسز کے تناظر میں زیادہ شرح والے شہروں کے لیے نئی پابندیاں عائد کر دیں۔
این سی او سی کے فیصلوں کے مطابق شادی ہالز کے حوالے سے ایس او پیز کا اطلاق 15 فروری تک نافذ رہے گا۔ 10 فیصد سے کم شرح والے شہروں میں آؤٹ ڈور 500 افراد جبکہ 300 ان ڈور میں شرکت کرسکیں گے۔ انڈور جمز کو 50 فیصد افراد کی گنجائش کے ساتھ کام کرنے کی اجازت ہوگی۔
سینیما، مزارات اور پارکس میں بھی 50 فیصد افراد کی شرط ہوگی، دفتری اوقات برقرار جبکہ ٹرانسپورٹ میں 70 فیصد مسافر سفر کرسکیں گے۔ ان شہروں میں مکمل ویکسین والے تعلیمی ادارے بھی پورا ہفتہ کھلے رہیں گے۔