اسلام آباد: (ویب ڈیسک) ملک میں کورونا کے پھیلاؤ نے پھر خطرے کی گھنٹی بجا دی، چوبیس گھنٹے کے دوران مثبت کیسز کی شرح نو اعشاریہ چھ سات فیصد ریکارڈ کی گئی۔ کورونا وائرس سے 28 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 29 ہزار 448 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 14 لاکھ 54 ہزار 800 ہوگئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 6 ہزار 137 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 4 لاکھ 87 ہزار 407، سندھ میں 5 لاکھ 49 ہزار 872، خیبرپختونخوا میں 2 لاکھ 710، بلوچستان میں 34 ہزار 711، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 873، اسلام آباد میں ایک لاکھ 30 ہزار 872 جبکہ آزاد کشمیر میں 40 ہزار 355 کیسز رپورٹ ہوئے۔
ملک بھر میں اب تک 2 کروڑ 53 لاکھ 22 ہزار 136 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 63 ہزار 413 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 13 لاکھ 33 ہزار 732 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ ایک ہزار 649 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 28 افراد جاں بحق ہوئے، جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 29 ہزار 448 ہوگئی۔ پنجاب میں 13 ہزار 230، سندھ میں 7 ہزار 878، خیبرپختونخوا میں 6 ہزار 37، اسلام آباد میں 985، بلوچستان میں 368، گلگت بلتستان میں 189 اور آزاد کشمیر میں 761 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔