اسلام آباد: (دنیا نیوز) ملک میں کورونا ویکسین لگانے کا نیا ہدف حاصل کر لیا گیا، 20 کروڑ سے زائد شہریوں کو ڈوز لگ گئیں۔
ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) نیشنل ہیلتھ سروسز ڈاکٹر رانا صفدر نے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان میں اب تک انسداد کورونا ویکسین کی 20 کروڑ سے زائد خوراکیں لگا لی، ملک میں 9 کروڑ 25 لاکھ افراد کی ویکسینشن مکمل ہو چکی، پاکستان میں 12 کروڑ سے زائد افراد کو ویکسین کی کم از کم ایک خوراک لگ چکی۔
دوسری طرف پنجاب میں کورونا کیسز مثبت آنے کی شرح 2.5 فیصد رہی۔ لاہور میں کیسز کی شرح 5.2 ہوچکی۔ راولپنڈی میں کیسز مثبت آنے کی شرح 3.3 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ کراچی میں کیسز کی شرح 12.8 فیصد رہی۔
آزاد کشمیر کے دارلحکومت مظفرآباد میں شرح 17.6 فیصد رہی۔ گلگت بلتستان کے شہر سکردو میں کورونا کیسز کی شرح 17.8 فیصد تک پہنچ گئی۔ نوشہرہ میں کورونا کیسز مثبت آنے کی شرح 16.5 فیصد پر پہنچ گئی۔ پشاور میں کیسز کی شرح 9.3 فیصد رہی۔ اسلام آباد میں کورونا کیسز میں نمایاں کمی کے بعد شرح 2.1 فیصد پر آ گئی۔ گزشتہ روز کیسز کے مثبت آنے کی شرح 9۔9 فیصد ریکارڈ کی گئی۔