اسلام آباد: (ویب ڈیسک) ملک میں چوبیس گھنٹے کے دوران مثبت کیسز کی شرح چار اعشاریہ ایک پانچ فیصد ریکارڈ کی گئی۔ کورونا وائرس سے 26 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 29 ہزار 976 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 14 لاکھ 98 ہزار 676 ہوگئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 983 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 4 لاکھ 98 ہزار 322، سندھ میں 5 لاکھ 63 ہزار 314، خیبرپختونخوا میں 2 لاکھ 14 ہزار 277، بلوچستان میں 35 ہزار 206، گلگت بلتستان میں 11 ہزار 320، اسلام آباد میں ایک لاکھ 33 ہزار 702 جبکہ آزاد کشمیر میں 42 ہزار 535 کیسز رپورٹ ہوئے۔
ملک بھر میں اب تک 2 کروڑ 60 لاکھ 44 ہزار 959 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 47 ہزار 780 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 13 لاکھ 99 ہزار مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ ایک ہزار 439 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 26 افراد جاں بحق ہوئے، جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 29 ہزار 976 ہوگئی۔ پنجاب میں 13 ہزار 430، سندھ میں 8 ہزار 20، خیبرپختونخوا میں 6 ہزار 182، اسلام آباد میں ایک ہزار 2، بلوچستان میں 373، گلگت بلتستان میں 189 اور آزاد کشمیر میں 780 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔