صادق آباد: موٹرسائیکل ٹرالر سے ٹکرا گئی، حادثے میں 4 افراد جاں بحق

Published On 03 March,2022 11:11 pm

صادق آباد:(دنیا نیوز) قومی شاہراہ پر موٹر سائیکل ٹرالرسے ٹکرا گئی اور حادثے میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق موٹر سائیکل چلتے ٹرالر سے پیچھے سے ٹکرایا اور چاروں سوار ٹرالر کے نیچے آگئے، مرنے والوں کا تعلق ایک خاندان سے تھا جن میں دو بیٹے، ایک بیٹی اور والد شامل تھا ۔

چاروں کا تعلق کموں شہید سے بتایا جا رہا ہے جو صادق آباد سے واپس کموں شہید جارہے تھے، مرنے والے بچوں کی عمریں 10 سے 15سال کے درمیان ہیں جبکہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔
 

Advertisement