عدم اعتماد معاملہ: وزیراعظم سے اٹارنی جنرل کی اہم ملاقات

عدم اعتماد معاملہ: وزیراعظم سے اٹارنی جنرل کی اہم ملاقات

ذرائع کے مطابق متحدہ اپوزیشن کی جانب سے تحریک عدم اعتماد جمع کرائے جانے کے بعد وزیراعظم عمران خان اور اٹارنی جنرل خالد جاوید خان کی ملاقات وزیراعظم ہاؤس میں ہوئی جس میں قانونی امور پر مشاورت کی گئی۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ ملاقات میں اٹارنی جنرل نے وزیراعظم عمران خان کو تحریک عدم اعتماد سے متعلق قانونی نکات پر بریفنگ دی جس کے بعد وہ وزیراعظم ہاؤس سے روانہ ہوئے۔