لاہور: (دنیا نیوز) کورونا سے اموات کا سلسلہ تھم نہ سکا، گذشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران مزید چار افراد جاں بحق، 493 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔
این سی او سی کے مطابق پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد تیس ہزار تین سو سترہ ہو گئی ہے جبکہ ایکٹو کیسز کی تعداد سترہ ہزار پانچ سو سترہ ہے ۔ ملک میں پندرہ لاکھ بیس ہزار ایک سو بیس افراد متاثر ہوئے ،چودہ لاکھ بہتر ہزار دو سو اکانوے مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔
اعداد و شمار کے مطابق 493 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ پاکستان میں کورونا مثبت کیسز کی شرح ایک اعشاریہ چار دو فیصد ریکارڈ کی گئی۔