سندھ ہاؤس ہارس ٹریڈنگ کا مرکز، اراکین کی منڈیاں لگانا آئین کے خلاف ہے: فواد چودھری

Published On 17 March,2022 03:27 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیراطلاعات فوادچودھری کا کہنا ہے کہ سندھ ہاؤس ہارس ٹریڈنگ کا مرکز بن گیا، جس طرح منڈیاں لگ رہی ہیں وہ آئین کے خلاف ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری کا کہنا ہے کہ سندھ ہاؤس میں بہت ساپیسہ منتقل کرنےکی اطلاعات ہیں، ہارس ٹریڈنگ کے خلاف مضبوط ایکشن پلان کر رہے ہیں۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کرنے کے اپوزیشن کے فیصلے کے بعد سے ملکی سیاست میں بھونچال کی کیفیت پیدا کر رکھی ہے، اپوزیشن کی جانب سے پارلیمنٹ میں نمبر گیم کے مسلسل دعوے کئے جا رہے ہیں تو حکومت کی اتحادی جماعتیں بھی ڈانوال ڈول دکھائی دے رہی ہیں، ان کی حمایت کس کے پلڑے میں وزن ڈالے گی یہ تو آنے والا وقت ہی بتائے گا تاہم ایم کیو ایم اور مسلم لیگ ق کی سیاست کس کروٹ بیٹھتی ہے۔

حکومت کو شکوہ ہے کہ پیپلزپارٹی قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اراکین کو پیسے کا لالچ دے کر اپنے ساتھ ملانے کی کوششیں کر رہی ہے جس کا مرکز سندھ ہاوس ہے۔ دوسری جانب پیپلز پارٹی وفاقی حکومت پر الزام عائد کر رہی ہے کہ وہ سندھ ہاوس پر حملے کی تیاری کر رہی ہے۔ اُدھر وزیراعظم نے ہارس ٹریڈنگ اور سندھ پولیس اہلکارون کی موجودگی کی اطلاعات پر ایجنسیوں کو سندھ ہاوس پر نظر رکھنے کی ہدایت جاری کی ہے۔
 

Advertisement