اسلام آباد انتظامیہ کا ڈی چوک میں جلسے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ

Published On 21 March,2022 05:26 pm

اسلام آباد:(دنیا نیوز) وفاقی دارالحکومت کی انتظامیہ نے حکومت اورحزب اختلاف کو جلسے کا مقام تبدیل کرنے کی تجویز دیتے ہوئے کسی کو بھی جلسے کی اجازت ڈی چوک میں نہ دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے حکومتی اور اپوزیشن کو ریڈ زون کے علاوہ مقامات پر جلسہ کا کہا گیا کہ تحریک انصاف پریڈ گراؤنڈ اور اپوزیشن سیکٹر ایچ نائن میں جلسہ کرلے، انتظامیہ نے حکومت کو پریڈ گراؤنڈ پارکنگ میں جلسہ کرنے کی تجویز دی ہے جبکہ اپوزیشن نے جلسہ کے مقام کی تبدیلی پر مشروط رضامندی ظاہر کر دی اور کہا کہ حکومتی جلسے کا مقام تبدیل ہونے پر اپوزیشن ڈی چوک پر جلسہ نہ کرنے پر رضامند ہے۔

ضلعی انتظامیہ نے اپوزیشن کو سیکٹر ایچ نائن میں جلسہ کرنے کی پیشکش کی ہے جبکہ پی ٹی آئی کی جانب سے نئے مقام کے حوالے سے تاحال درخواست موصول نہیں ہوئی۔ تاہم ریڈ زون اور اس کے ایک کلومیٹر باہر تک پہلے ہی 144 لگائی جا چکی ہے۔
 

Advertisement