اسلام آباد:(دنیا نیوز) پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) اور جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ملک میں جمہوری ماحول نہیں، حکمرانوں کی ہر بات میں تضاد ہے، فتنے سے جان چھڑوانے تک جدوجہد جاری رہے گی۔
سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سربراہ پی ڈی ایم کا کہنا تھا کہ پہلی بارسپریم کورٹ آیا ہوں، میرے خیال سےحکومت ہی ناجائز ہے، معلوم نہیں انہیں عوام کےسامنے آنے کی ہمت کیسے ہو رہی ہے؟۔
انہوں نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے مزید کہا کہ ان کی کونسی بات میں تضاد نہیں ہے؟ ان کی تاریخ تضادات سے بھری ہے۔