فواد چودھری کا ن لیگ پر پاک فوج کیخلاف مہم چلانے کا الزام

Published On 21 March,2022 06:26 pm

اسلام آباد:(دنیا نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے پاکستان مسلم لیگ (ن) پر پاک فوج کے خلاف منظم سازش کے تحت مہم چلانے کا الزام عائد کر دیا ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہا کہ اپوزیشن نے سیاسی مفادات کیلئے او آئی اجلاس سبوتاژ کرنے کی کوشش کی، قومی اسمبلی کا اجلاس 25 مارچ کو ہونے سے کون سی قیامت آجائے گی؟، یہ معاملہ اب منطقی انجام تک پہنچے گا، آرٹیکل 63 اے آئین کا بنیادی حصہ ہے۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ اسلام کےنام پر ووٹ تو لیے لیکن کیا کیا؟ انہوں نے سوائے دین فروشی کے اور کیا کیا ہے؟ اوآئی سی کی حتمی تاریخ 6 ماہ پہلے سےآئی ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان ڈٹ کر کھڑے ہیں، منحرف ارکان اپنے بچوں کو منہ دکھانے کے قابل نہیں، منحرف ارکان کے گھروں سے ہمیں ٹیلیفون آئے ہیں، عمران خان کی حکومت مافیاز کیخلاف کھڑی ہے، شرم کی بات ہے کہتے ہیں او آئی سی کا انعقاد کر کے دکھائیں، اس لڑائی میں فتح حق اورسچ کی ہو گی۔
 

Advertisement