لاہور: (دنیا نیوز) کورونا سے اموات کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران مزید تین افراد دم توڑ گئے۔
این سی او سی کے مطابق پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد تیس ہزار تین سو چھتیس ہو گئی جبکہ ایکٹو کیسز کی تعداد آٹھ ہزار تین سو سینتالیس ہے۔ ملک میں پندرہ لاکھ تیئس ہزار چار سو ایک افراد کورونا سے متاثر ہوئے۔
اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران تین سو اُنتیس نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پاکستان میں کورونا مثبت کیسز کی شرح ایک اعشاریہ ایک صفر ریکارڈ کی گئی۔ گذشتہ روز 29 ہزار 790 کوروناٹیسٹ کیے گئے، تاحال ملک بھر میں 2 کروڑ 72 لاکھ 97 ہزار 869 کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ کورونا سے متاثر 446 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
این سی اوسی کے مطابق پنجاب میں 5 لاکھ 4 ہزار 697،سندھ میں 5 لاکھ 74 ہزار 467 کیسز ،خیبرپختونخوا 2 لاکھ 18 ہزار 838،بلوچستان میں 35 ہزار 467 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ اسلام آبادایک لاکھ 35 ہزار 6،گلگت بلتستان میں 11 ہزار 688 کیسز جبکہ آزادکشمیرمیں کورونامریضوں کی تعداد 43 ہزار 238 ہوگئی ہے۔