کورونا سے اموات کا سلسلہ جاری، مزید 2 افراد جاں بحق، 303 نئے کیسز رپورٹ

Published On 21 March,2022 08:32 am

لاہور: (دنیا نیوز) کورونا سے اموات کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران مزید دو افراد جاں بحق، 303 وبا میں مبتلا ہو گئے۔

این سی او سی کے مطابق پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد تیس ہزار تین سو اکتیس ہو گئی جبکہ ایکٹو کیسز کی تعداد پندرہ ہزار سات سو چالیس ہے۔ ملک میں پندرہ لاکھ بائیس ہزار ایک سو اکانوے افراد کورونا سے متاثر ہوئے، چودہ لاکھ چھہتر ہزار ایک سو بیس صحت یاب ہو چکے ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق تین سوتین نئے کیسز رپورٹ ہوئے، ملک میں کورونا مثبت کیسز کی شرح ایک فیصد ریکارڈ کی گئی۔
 

Advertisement