حکومت کا ملک بھر میں کورونا پابندیاں ختم کرنے کا اعلان

Published On 16 March,2022 12:36 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول اتھارٹی کے سربراہ اسد عمر نے ملک بھر میں عائد تمام کورونا پابندیاں ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔

 

وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے معاون خصوصی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہسپتالوں میں مریضوں کےآنےکی شرح میں کمی واقع ہوئی ہے، مارکیٹس،شادی ہالزسمیت دیگرتمام پابندیوں کوختم کیاجارہاہے۔ کھیلوں کی سرگرمیوں اور مذہبی اجتماعات پر لگی پابندیاں بھی اٹھا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سوچ سمجھ کر معمول کی زندگی کی طرف جانے کا فیصلہ کیا، کوروناوباختم نہیں ہوئی مگرہم خاتمےکےقریب ہیں۔ ویکسین لگوانےکی پابندی جاری رہےگی، 12سال سےزائدعمرکے87فیصد افرادویکسی نیشن کراچکے ہیں۔