لاہور:(دنیا نیوز) ترین گروپ نے بھی چودھری پرویز الٰہی کو پنجاب کی وزارت اعلیٰ کیلئے مناسب امیدوار قرار دے دیا ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کے ناراض گروپ جہانگیر ترین گروپ کے ترجمان فیصل جبوانہ نے کہا ہے کہ پرویز الٰہی مناسب شخصیت ہیں جن کے ساتھ کام کیا جاسکتا ہے، حتمی فیصلہ جہانگیر ترین کریں گے۔
ترین گروپ کے رکن صوبائی اسمبلی کا مزید کہنا تھا کہ پرویز الٰہی وزیراعلیٰ کی حیثیت سے کام کر چکے ہیں جبکہ گروپ کے ارکان پرویز الٰہی سے ملاقات بھی کر چکے ہیں۔