کوئٹہ:(دنیا نیوز) وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے ایک اور وزیر کا قلمدان تبدیل کر دیا ہے۔
حکومت بلوچستان کے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان نے سردارمسعود لونی سے ٹرانسپورٹ و بہبود آبادی کا قلمدان لیکر انہیں محکمہ جنگلات کا قلمدان دے دیا ہے۔
اس سے قبل نورمحمد دمڑ کا بھی قلمدان بدل دیا تھا، ان سے وزارت خزانہ کا قلم لیکر انہیں منصوبہ بندی و ترقیات کا قلم دان دیا گیا ہے۔