ڈی آئی خان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 3 دہشتگرد ہلاک

Published On 02 April,2022 11:06 pm

ڈی آئی خان: (دنیا نیوز) سکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا میں امن دشمنوں کیخلاف کارروائی کر کے 3 دہشتگرد ہلاک کر دیئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق سیکورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان (ڈی آئی خان) کے علاقے کلاچی میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کیا۔

بیان کے مطابق شدید فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشت گرد مارے گئے، ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے، مارے گئے دہشت گرد سیکورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق اہل علاقہ نے آپریشن کو سراہتے ہوئے علاقے سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لئے بھرپور تعاون کا اظہار کیا۔
 

Advertisement