لاہور:(دنیا نیوز) عمر سرفراز چیمہ نے گورنر پنجاب کے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے۔
چودھری محمد سرور کو گورنر پنجاب کے عہدے سے ہٹائے جانے کے بعد پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے عمر سرفراز چیمہ کو نئے گورنر کے لئے نامزد کیا گیا تھا جس کے بعد انہوں نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے۔
چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد امیر بھٹی نے عمر سرفراز چیمہ سے حلف لیا۔
10 مرتبہ استعفیٰ دینےکی کوشش کی، رات کےاندھیرے میں ہی برطرف کر دیا گیا :چودھری سرور
اس سے قبل چودھری سرور نے کہا ہے کہ رات کےاندھیرے میں ہی برطرف کر دیا گیا، پچھلے 2 سال میں 10 مرتبہ استعفیٰ دینےکی کوشش کی۔
سابق گورنر پنجاب چودھری سرور نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ گالی گلوچ کی سیاست نہیں کرتا، عزت سے جانا چاہتا تھا، پی ٹی آئی کے لوگوں نے گالی گلوچ کی تو اینٹ کا جواب پتھر سے دوں گا، پی ٹی آئی ورکرز کے جذبات سے آگاہ ہوں، پیپلزپارٹی کے دوست میرے عزت کرتے ہیں کیونکہ کبھی غیر آئینی کام نہیں کیا۔
چودھری سرور کا کہنا تھا کہ رات کو خبر آئی پرویزالہیٰ ہار رہا ہے اسمبلی اجلاس منسوخ کر دیں، مجھے یہ بھی کہا گیا کہ ممکنہ ووٹ حاصل نہ ہوسکیں تو اسمبلی تحلیل کر دیں، ہمارا سب سے بڑا ٹریڈنگ پارٹنر یورپی یونین ہے، کتنی مشکلات کے باوجود پاکستان میں جی ایس پی پلس لیکر آیا، میری تجویز ہے عالمی سیاست کو قومی سیاست میں نہ لیکر آئیں۔