کورونا وائرس سے 24 گھنٹے میں کوئی ہلاکت نہیں ہوئی، 148 نئے مریض

کورونا وائرس سے 24 گھنٹے میں کوئی ہلاکت نہیں ہوئی، 148 نئے مریض

این آئی ایچ کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 148 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 5 لاکھ 5 ہزار 224، سندھ میں 5 لاکھ 75 ہزار 949، خیبرپختونخوا میں 2 لاکھ 19 ہزار 173، بلوچستان میں 35 ہزار 478، گلگت بلتستان میں 11 ہزار 715، اسلام آباد میں ایک لاکھ 35 ہزار 103 جبکہ آزاد کشمیر میں 43 ہزار 281 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ملک بھر میں اب تک 2 کروڑ 76 لاکھ 33 ہزار 900 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 26 ہزار 413 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 14 لاکھ 86 ہزار 464 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 310 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

پنجاب میں 13 ہزار 558، سندھ میں 8 ہزار 97، خیبرپختونخوا میں 6 ہزار 322، اسلام آباد میں ایک ہزار 23، بلوچستان میں 378، گلگت بلتستان میں 191 اور آزاد کشمیر میں 792 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔