پاکستان نے بیلسٹک میزائل شاہین تھری کا کامیاب تجربہ کرلیا

Published On 09 April,2022 02:18 pm

راولپنڈی: (دنیا نیوز) پاکستان نے بیلسٹک میزائل شاہین تھری کا کامیاب تجربہ کرلیا۔ شاہین تھری زمین سے زمین پر مار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاکستان نے زمین سے زمین تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل شاہین تھری کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ ترجمان پاک فوج میجر جنرل افتخار بابر کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ کا مقصد ہتھیاروں کے نظام کے مختلف ڈیزائن اور تکنیکی پیرا میٹرز کا جائزہ لینا تھا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ حالیہ تجربے سے شاہین بیلسٹک میزائل کے ڈیزائن اور تکنیکی پہلوؤں کی ایک بار پھر توثیق کی گئی ہے۔

 

Advertisement