کراچی:(اسلم خان سے) سندھ کے ضلع دادو کی تحصیل میہڑ میں آتشزدگی کے المناک واقعے پرقائم جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم نے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔
سیکرٹری داخلہ سندھ سعید احمد منگریو کی قیادت میں تحقیقاتی ٹیم نے 8 متاثرہ دیہاتوں میں مقامی افراد کے بیانات قلمبند کئے۔
جے آئی ٹی پولیس، ریونیو افسروں، ڈاکٹرز اور ٹی ایم او ذمہ داران کے بھی بیانات قلمبند کئے جائیں گے۔
خیال رہے کہ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بھی ایک روز پہلے متاثرہ علاقے کا دورہ کیا تھا۔
مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ اداروں نے بروقت رسپانس نہیں دیا، متاثرہ افراد کے مطالبے پر واقعہ کی تحقیقات کیلئے جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم تشکیل دی گئی تھی۔