کراچی: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ سندھ سیّد مراد علی شاہ کو دل کی تکلیف کے باعث کراچی کے قومی ادارہ برائے امراض قلب منتقل کردیاگیا۔
ذرائع کے مطابق مرادعلی شاہ کا ہسپتال میں سی ٹی این جی اور سیریم ٹیسٹ کیاگیا جس کے بعد انہیں واپس وزیراعلیٰ ہاؤس لے جایا گیا۔
دوسری جانب ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھاکہ مراد علی شاہ اپنے گھر پر ہیں اور خیریت سے ہیں۔