کراچی:(ویب ڈیسک)وزیراعلیٰ سندھ نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر شاہنواز دھانی کی باؤلنگ کے دیوانے نکلے اور بطور بیٹسمین کرکٹر کا سامنا کرنے کے خواہشمند ہیں۔
کراچی میں قومی ٹیم کے نوجوان فاسٹ باؤلر شاہنواز دھانی نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے ملاقات کی ۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ نے کہا کہ شاہنواز دھانی باؤلنگ کریں گے اوروہ بیٹنگ کریں گے۔ کرکٹ میں سانگھڑکے بہترین سپنرنعما ن اوردیگرنوجوانوں کوپروموٹ کرنا ہے۔
— CMHouseSindh (@SindhCMHouse) January 3, 2022
دھانی سے ملاقات میں مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ سپانسرڈھونڈ رہے ہیں جلد پی ایس ایل ٹیم بنائیں گے جبکہ کرکٹر کوتربیت پرمزید توجہ مرکوز کرنے کی بھی ضرورت ہے۔
وزیراعلی سندھ نے شاہنواز دھانی کو شیلڈ، سندھی ٹوپی اوراجرک پیش کی جبکہ ملاقات کے لئے فاسٹ باؤلر نے مراد علی شاہ کا شکریہ ادا کیا۔
خیال رہے کہ گزشتہ دنوں لاڑکانہ سے تعلق رکھنے والے شاہنواز دھانی کی کراچی کے نجی ہسپتال میں ناک کی کامیاب سرجری ہوئی جس میں ان کے ناک میں بچپن سے پھنسا کنکر نکال لیا گیا ہے۔
2گھنٹے کی سرجری اور ریکوری کے بعد قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر کو ہسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا ہے جبکہ انہیں 4 جنوری کو اگلے چیک اپ کیلئے بلوایا گیا ہے۔
واضح رہے کہ فاسٹ باؤلر کو ناک کے مسئلے کی وجہ سے اکثر سانس لینے میں مشکل کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔
شاہنواز دھانی کے بچپن میں لگی چوٹ کی وجہ سے متاثر ہونیوالی ناک کی ہڈی بھی ٹھیک کردی گئی ہے اور وہ پی ایس ایل کے 7ویں ایڈیشن کے آغاز سے قبل مکمل طور پر ٹھیک ہوجائیں گے۔
ناک کی کامیاب سرجری کے بعد قومی کرکٹر کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے اپنے چاہنے والوں کو اس بارے آگاہ کیا گیا۔