لاہور: (دنیا نیوز) گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کا لاہور کے سروسز ہسپتال میں علاج جاری ہے۔
ایم ایس سروسز ہسپتال ڈاکٹر عامر مفتی نےبتایا ہے کہ گورنرپنجاب سرفراز چیمہ کی حالت پہلے سے بہتر ہے، علاج کرنے والے ڈاکٹرز نے گورنر کی حالت تسلی بخش قرار دی ہے، گورنر پنجاب کے مزید ٹیسٹ کئے جائیں گے، گورنر کے گردوں اور دیگر ٹیسٹ کئے جائیں گے۔
ایم ایس کا مزید کہنا تھا کہ گورنر پنجاب مزید دو دن ہسپتال میں زیر علاج رہیں گے ۔