عید الفطر پر 4 چھٹیوں کا اعلان

عید الفطر پر 4 چھٹیوں کا اعلان

عید الفطرکی تعطیلات کا اعلان وزیراعظم آفس کی جانب سےکیا گیا ہے، تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق عید الفطرپر 2 سے 5 مئی تک تعطیلات ہوں گی۔

خیال رہے کہ ماہرین فلکیات نے 2 مئی کو شوال کا چاند نظر آنے کی پیشگوئی کی ہے جس کے مطابق عید الفطر 3 مئی بروز منگل کو ہوگی۔