سوات:(دنیا نیوز) عید کے تیسرے روز سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔
تفصیلات کےمطابق سوات میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔
ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کی زیر زمین گہرائی 170 کلو میٹر تھی، زلزلے کا مرکز پاک افغانستان تاجکستان کا سرحدی علاقہ تھا۔