کوئٹہ: (دنیا نیوز) بلوچستان کے ضلع چاغی اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے نکل آئے۔
محکمہ زلزلہ پیماء مرکز کے مطابق چاغی اورگردونواح میں صبح 8بجکر 14 منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس کے بعد لوگ خوفزدہ ہو گئے اور کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے نکل آئے تاہم زلزلہ تھمنے پر سکون کا سانس لیا۔
زلزلے سے کسی قسم کا جانی ومالی نقصان نہیں ہوا، زلزلے کا مرکز 62 کلو میٹر جنوب مغرب میں تھا جس کی شدت 3.7 اور گہرائی 25کلومیٹر تھی۔