اسلام آباد: (دنیا نیوز) پنجاب کے نئے گورنر کا فیصلہ ہوگیا، بلیغ الرحمان کا نام فائنل، وزیراعظم آفس نے سمری صدر مملکت کو بھجوا دی۔
بلیغ الرحمان 21 دسمبر 1969 کو بہاولپور میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے بطور وفاقی وزیر تعلیم خدمات سرانجام دے چکے۔ بلیغ الرحمان اگست 2017 سے مئی 2018 تک وفاقی وزیر رہے۔ 2008 میں بلیغ الرحمان پہلی بار این اے 185 سے ن لیگ کے ٹکٹ پر منتخب ہوئے۔ دوسری بار بھی این اے 185 سے 2013 میں منتخب ہوئے۔ بلیغ الرحمان 2017 میں شاہد خاقان عباسی کی کابینہ میں شامل رہے۔