لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ عمران خان ملک کی سلامتی کے درپے ہے۔ خانہ جنگی کو ہوا دے رہا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر سلسلہ وار ٹویٹس میں انہوں نے لکھا کہ اپنی نااہلی سے ملک کو تباہ و برباد کرنے کے بعد اسکی شکایت صرف یہ کہ میرا ساتھ کیوں نہیں دے رہے؟ میرا ساتھ نہیں دو گے تو شرمناک القابات سے پکاروں گا ؟ احسان فراموشی کرنے والا یہ محسن کش شخص جس کا نام عمران خان ہے۔ حضرت علی کے قول کے مطابق اپنے ہی محسنوں کے خلاف اٹھ کھڑا ہوا ہے۔
اپنی نااہلی سے ملک کو تباہ و برباد کرنے کے بعد اسکی شکایت صرف یہ کہ میرا ساتھ کیوں نہیں دے رہے؟ میرا ساتھ نہیں دو گے تو شرمناک القابات سے پکاروں گا ؟ احسان فراموشی کرنے والا یہ محسن کش شخص جس کا نام عمران خان ہے حضرت علی کے قول کے مطابق اپنے ہی محسنوں کے خلاف اٹھ کھڑا ہوا ہے۔
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) May 9, 2022
مریم نواز نے لکھا کہ عمر بھر سازشیں کرنے والا فتنہ عمران خان ملک کی سلامتی کے درپے ہے۔ آئین کی دھجیاں اڑا رہا ہے۔ خانہ جنگی کو ہوا دے رہا ہے۔ کیا سیاست دانوں کی پگڑیاں اچھالنےاور ہر آئینی ادارے کو گالی دینے والے شخص کو کھلی چھوٹ ہے کہ افواج پاکستان کو صرف اس لیے تماشہ بنائے کہ وہ آئینی حلف پر قائم ہیں؟
عمر بھر سازشیں کرنے والا فتنہ عمران خان ملک کی سلامتی کے درپے ہے۔ آئین کی دھجیاں اڑا رہا ہے۔خانہ جنگی کو ہوا دے رہا ہے۔کیا سیاست دانوں کی پگڑیاں اچھالنےاور ہر آئینی ادارے کو گالی دینے والے شخص کو کھلی چھوٹ ہے کہ افواج پاکستان کو صرف اس لیے تماشہ بنائے کہ وہ آئینی حلف پر قائم ہیں؟
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) May 9, 2022