چودھری سالک حسین کو وفاقی وزیر برائے سرمایہ کاری بورڈ کا قلمدان مل گیا

Published On 12 May,2022 05:13 pm

اسلام آباد :(دنیا نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ق) کے چودھری سالک حسین کو وفاقی وزیر برائے سرماریہ کاری بورڈ کا قلمدان مل گیا۔

وزیر اعظم شہباز شریف کی منظوری کے بعد کابینہ ڈویژن نے چودھری سالک حسین کی بطور وفاقی وزیر تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ق لیگ کے وفاقی وزیر چائنیز و دیگر براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری اور خصوصی اقدامات کی ذمہ داری بھی دیکھیں گے۔

خیال رہے کہ سالک حسین نے 22 اپریل کو وفاقی وزیر کے عہدے کا حلف اٹھایا تھا، تقریباً 3 ہفتے تک وہ قلمدان کے بغیر وفاقی وزیر رہے۔
 

Advertisement