اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عوام کو ہر صورت میں ریلیف دینا ہوگا۔
وزیر خارجہ کی زیرصدارت پی پی پی سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزرا کا اجلاس ہوا جس میں وزرا نے اپنی کارکردگی پر بریفنگ دی۔
بلاول کو پی پی پی سے تعلق رکھنے والے وزرا نے فلاحی منصوبوں سے آگاہ کیا
اس موقع پر انہوں نے وزرا کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ عام آدمی کو خود تک اور اپنے دفتر تک رسائی میں تسلسل رکھیں۔ عمران خان نے ملک کی معیشت کو تباہی سے دوچار کیا ہے ہمیں عوام کو ہر صورت ریلیف دینا ہوگا، مسائل کا فوری حل تب ممکن ہے جب عوام سے رابطہ مضبوط ہو۔