اسلام آباد:(دنیا نیوز) وزیراعظم حکومت کے مستقبل کا فیصلہ آج کریں گے، شہباز شریف نے اتحادی جماعتوں کے قائدین کا مشاورتی اجلاس طلب کرلیا۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کے زیر صدارت ملکی مستقبل سے متعلق نیشنل سکیورٹی کمیٹی کا اجلاس بھی متوقع ہے۔
شہباز شریف حکومتی مستقبل سے متعلق آپشنز اتحادی جماعتوں کے قائدین کے سامنے رکھیں گے، تمام اتحادی جماعتوں کی منظوری کے بعد ہی حکومت حتمی فیصلہ کرے گی۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں انتخابی اصلاحات پر مشاورت ہوگی، وزیر اعظم کابینہ کو بھی معاملے پر اعتماد میں لیں گے۔