اسلام آباد: (دنیا نیوز) حکومت کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلئے وزیراعظم نےاتحادی جماعتوں کے قائدین کا مشاورتی اجلاس آج بلا لیا، سیاسی، معاشی صورتحال اور انتخابی اصلاحات پر مشاورت ہو گی، حکومت کے مستقبل کے حوالے سے اہم بھی متوقع ہیں۔
وزیراعظم حکومت کے مستقبل سے متعلق فیصلہ آج کریں گے، شہباز شریف حکومتی مستقبل سے متعلق آپشنز اتحادی جماعتوں کے قائدین کے سامنے رکھیں گے۔ تمام اتحادی جماعتوں کی منظوری کے بعد ہی حکومت حتمی فیصلہ کرے گی۔
اجلاس میں انتخابی اصلاحات پر مشاورت ہو گی۔ وزیر اعظم کابینہ کو بھی معاملے پر اعتماد میں لیں گے، ملکی مستقبل سے متعلق نیشنل سیکیورٹی کمیٹی کا اجلاس بھی متوقع ہے۔