تازہ ترین
  • بریکنگ :- کراچی میں بارشوں کاسلسلہ 24گھنٹےتک جاری رہنےکاامکان
  • بریکنگ :- کراچی:اب تک سب سےزیادہ بارش سرجانی ٹاؤن میں 60ملی میٹرریکارڈ
  • بریکنگ :- کراچی: ایئر پورٹ 13،یونیورسٹی روڈ پر 40 ملی میٹر بارش
  • بریکنگ :- کراچی کادرجہ حرارت 26 سینٹی گریڈ ہے ،محکمہ موسمیات
  • بریکنگ :- کراچی: میمن گوٹھ کے مقام پرملیرندی بپھرگئی
  • بریکنگ :- کراچی: پانی کاریلہ داخل ہونےسے شاہراہ زیرآب
  • بریکنگ :- کراچی: ملیر ملوک ہوٹل سےمیمن گوٹھ جانیوالی ٹریفک معطل

مسلم لیگ ن کا 19 مئی کو سرگودھا میں پاور شو، تیاریاں جاری

Published On 17 May,2022 06:31 pm

لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے پے در پے جلسوں کے بعد پاکستان مسلم لیگ بھی سیاسی پاور شو کے لیے متحرک ہو گئی، اٹک، صوابی، گجرات کے بعد سرگودھا میں بھی عوامی طاقت کا مظاہرہ کے لیے حکمران جماعت تیار ہو گئی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان اپنے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے کے بعد ملک بھر میں جلسے کر رہے ہیں، اسی دوران مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز بھی متحرک ہوئیں، انہوں نے اٹک ، صوابی اور گجرات میں جلسے کیے۔

دوسری طرف مسلم لیگ ن سرگودھا کا شیڈول بھی سامنے آ گیا ہے، پہلے یہ جلسہ 20 مئی کو ہونا تھا جو اب 19 مئی بروز جمعہ کو ہو گا۔ اس جلسے میں پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز اور میاں محمد حمزہ شہباز شریف سمیت دیگر سینئر رہنما شرکت کریں گے۔

جلسے کا اعلان ہونے کے بعد مسلم لیگ ن کے پاور شو کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئی ہیں۔