آرمی چیف کا دورہ سکول آف آرٹلری نوشہرہ، کمانڈنگ آفیسرز کی کانفرنس میں شرکت

Published On 19 May,2022 09:49 pm

راولپنڈی:(دنیا نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سکول آف آرٹلری نوشہرہ کا دورہ کیا اور آرٹلری رجمنٹ کے کمانڈنگ آفیسرز کی سالانہ کانفرنس میں شرکت کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سکول آف آرٹلری نوشہرہ کا دورہ کیا اور آرٹلری رجمنٹ کے کمانڈنگ آفیسرز کی سالانہ کانفرنس میں شرکت کی، اس موقع پر آرمی چیف نے آرٹلری اسکول کے مختلف حصوں بشمول وار گیمنگ ایریا کا دورہ بھی کیا، وار گیمنگ ایریا کا قیام جنگ جیسے ماحول میں تربیت کا حصول ہے اور یہ جنگی مشقوں کے انعقاد اور منصوبہ بندی کی سہولت کاری کرتا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سپہ سالار نے افسران سے بات چیت کے دوران تربیتی اورپیشہ ورانہ مہارتوں کو نکھارنے پر زور بھی دیا۔

قبل ازیں جب آرمی چیف نوشہرہ پہنچے تو کرنل کمانڈنٹ کور آف آرٹلری لیفٹیننٹ جنرل محمد عبدالعزیز نے ان کا استقبال کیا۔
 

Advertisement