ملتان:(دنیا نیوز) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کی ملتان جلسے میں طبیعت خراب ہوگئی۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق شیخ رشید کی سٹیج پر گرمی کے باعث حالت خراب ہوئی، گرمی اور حبس کے باعث بلڈ پریشر کم ہوا۔
اس حوالے سے ریسکیو حکام کہا کہنا تھا کہ ابتدائی طبی امداد کے بعد شیخ رشید کی حالت بہتر ہے، عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کو جلسہ گاہ سے نجی ہوٹل منتقل کر دیا گیا۔