جہلم میں فواد چودھری، لاہور میں حسان نیازی سمیت رہنماوں کیخلاف مقدمات درج

جہلم میں فواد چودھری، لاہور میں حسان نیازی سمیت رہنماوں کیخلاف مقدمات درج

پی ٹی آئی رہنماوں جمشید اقبال چیمہ،مسرت چیمہ،حسان نیازی اور زبیر نیازی سمیت سینکڑوں نامعلوم افراد کے خلاف مقدمات درج کئے گئے ہیں، مقدمات گلبرگ، بھاٹی گیٹ، شاہدرہ اور اسلام پورہ میں درج کئے گئے۔

پی ٹی آئی رہنماوں کے خلاف پولیس اہلکاروں پر تشدد، اہلکاروں کو اغوا کرنے، اسلحہ رکھنے، انٹی رائٹ سامان چھیننے، سرکاری املاک کونقصان پہنچانے سمیت سنگین دفعات کے مقدمات درج کئے گئے ہیں۔