یوم تکبیر کی وجہ سے خطے میں طاقت کا توازن بحال ہوا :آئی ایس پی آر

Published On 28 May,2022 03:28 pm

راولپنڈی : (دنیا نیوز) آئی ایس پی آر نے یوم تکبیر پر کارنامے میں شامل تمام افراد کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ 24 سال قبل 28 مئی 1998 کو پاکستان نے قابل اعتبار کم از کم نیوکلیئر ڈیٹرنس قائم کیا۔

پاکستان کی فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے یوم تکبیر کے موقع پر بیان میں کہا گیا ہے کہ مسلح افواج ان تمام لوگوں کو خراج تحسین پیش کرتی ہے جنہوں نے بے لوث کام کیا، تمام مشکلات کے خلاف ثابت قدم رہے اور اسے ممکن بنایا۔

یاد رہے کہ خیال رہے آج سے 24سال پہلے آج ہی کے دن وطن عزیز نے اسلامی دنیا میں ایک نئی تاریخ رقم کی تھی، پاکستان نے 28مئی 1998 کو بلوچستان کے علاقے چاغی میں بھارتی ایٹمی دھماکوں کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے اپنی جوہری طاقت کا بھرپور مظاہرہ کیا تھا۔
 

Advertisement