کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر علی زیدی کا کہنا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں سے سندھ پولیس کارکنوں اور بلدیاتی انتخابات کے امیدواروں کے گھروں پر چھاپے مار رہی ہے۔
اپنے ٹویٹر اکاونٹ پر علی زیدی نے لکھا کہ پولیس کی جانب سے ہمارے امیدواروں کو پیپلزپارٹی کے حق میں دستبردار ہونے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں،ریاست کو اپنے شہریوں کا تحفظ کرنا ہو گا۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں سندھ پولیس نے PTISindhOffice کارکنوں اور بلدیاتی انتخابات کے امیدواروں کے گھروں پر چھاپے مارے اور PPP کے حق میں دستبردار ہونے کی دھمکیاں دیں۔
— Ali Haider Zaidi (@AliHZaidiPTI) May 31, 2022
ریاست کو اپنے شہریوں کا تحفظ کرنا ہو گا ورنہ مجھے ڈر ہے کہ لوگ قانون اپنے ہاتھ میں لیں گے!
خدارا میرے ملک کو بچائں!
علی زیدی نے مزید کہا کہ ورنہ مجھے ڈر ہے کہ عوام قانون اپنے ہاتھ میں لے لیں،انہوں نے اپیل کی کہ خدارا ہمارے ملک کو بچایا جائے۔