پی ٹی آئی منحرف ایم پی اے نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا

Published On 30 May,2022 07:54 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) تحریک انصاف کی منحرف خاتون ایم پی اے زہرہ بتول نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا۔

پی ٹی آئی کی منحرف رکن زہرہ بتول نےسپریم کورٹ میں دائر کی جانے والی اپیل میں موقف اپنایا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے الیکشن میں پارلیمانی پارٹی کی جانب سےکوئی ڈائریکشن جاری نہیں ہوئی تھی۔

پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کا نہ کوئی اجلاس ہوا نہ ہی کوئی پالیسی طےہوئی،درخواست میں استدعاکی گئی کہ اپیل منظورکرکےالیکشن کمیشن کافیصلہ کالعدم قراردیا جائے۔
 

Advertisement