اسلام آباد: (دنیا نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنماوں اسد قیصر اور حماد اظہر کی حفاظتی ضمانت منظور کرلی، عدالت نے پولیس کو دونوں رہنماؤ ں کو گرفتار کرنے سے روک دیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے حماد اظہر کو 11 روز میں مقامی عدالت میں پیش ہونے کی ہدایت کرتے ہوئے پولیس کو ان کی گرفتاری سے روک دیا، عدالت نے پولیس کو سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصرکی گرفتاری سے بھی روک دیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی لانگ مارچ کے تناظرمیں درج مقدمات میں دونوں رہنماؤں کی حفاظتی ضمانت منظور کی۔