ملک میں کہیں بارش تو کہیں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان

Published On 06 June,2022 09:05 am

اسلام آباد : (دنیا نیوز) ملک میں آج کہیں بارش تو کہیں موسم شدید گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، میدانی علاقوں میں گردآلود ہوائیں چلنے کی بھی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب اور خیبر پختونخوا کے بیشتراضلاع میں موسم گرم اورخشک رہنے کا امکان ہے، چترال، بالائی دیر، بالائی سوات، کوہستان میں تیزہوائوں، گرج چمک کیساتھ ہلکی بارش بھی ہو سکتی ہے، بٹگرام،تورغر،شانگلہ میں بھی تیزہوائوں وگرج چمک کیساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔

کوئٹہ سمیت صوبہ کے بیشترعلاقوں میں موسم شدید گرم وخشک ہے، زیادہ سے زیارہ درجہ حرارت32 سے 34، قلات میں 29 سے 31 سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے، گوادر اور جیونی میں درجہ حرارت 35 سے 37، نوکنڈی میں 38 سے 40 سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹے میں بییشتراضلاع میں موسم گرم ومطلع جزوی ابرآلود رہا، ڈی آئی خان میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 45 سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا، بنوں میں زیادہ سے زیادہ پارہ 43 سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا، پشاورمیں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 42 سینٹی گریڈ ریکارڈکیا گیا۔