سپین میں رواں سیزن کی دوسری ہیٹ ویو کا آغاز 3 اگست سے ہوگا

Published On 02 August,2025 06:57 pm

میڈرڈ: (دنیا نیوز) سپین میں رواں سیزن کی دوسری ہیٹ ویو کا آغاز 3 اگست سے ہوگا، 3 اگست سے جزیرہ آئبیریا میں شدید گرمی کی لہر شروع ہو گی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گرمی کی یہ لہر 6 اگست تک جاری رہےگی، طاقتور فضائی دباؤ جنوب مغربی اور وسطی علاقوں میں بلند درجہ حرارت کا سبب بنے گا۔

پیر اور منگل کو مختلف علاقوں میں درجہ حرارت 45 ڈگری تک جا سکتا ہے، شدید گرمی سے جنگلات میں آتشزدگی کے خدشات بھی بڑھ گئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سپین میں شدید گرمی کی لہر نے گزشتہ دو ماہ کے دوران 1 ہزار 180 افراد کی جان لے لی۔

ماہرین کے مطابق بلند درجہ حرارت، بارشیں، سیلاب اور سمندری سطح میں اضافہ سنگین ماحولیاتی خطرہ ہے، ہماری طرز زندگی خطرے میں ہے اور فوری اقدامات کی ضرورت ہے۔